August 22, 2025 3:55 PM

printer

سپریم کورٹ نے دلی این سی آر خطے میں آوارہ کتوں کو پکڑنے اور ان کو دوسری جگہ منتقل کرنے کی اپنی جاری شدہ ہدایات میں ترمیم کی ہے

سپریم کورٹ نے دلی NCR خطے میں آوارہ کتوں کو پکڑنے اور اُن کو دوسرے محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے اپنی سابقہ ہدایات میں ترمیم کی ہے۔ ایک نئے حکم نامے میں جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس NV Anjaria پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ہدایت دی ہے کہ جارحانہ رویہ اختیار کرنے والے کتوں اور Rabies سے متاثرہ کتوں کو چھوڑ کر باقی دوسرے آوارہ کتوں کو پکڑا جائے اور اُن کی نس بندی اور ٹیکہ کاری کے بعد انھیں اُن کے اپنے ہی علاقوں میں چھوڑ دیا جائے۔ جسٹس ناتھ کی سربراہی والی بینچ نے آوارہ کتوں کو عوامی مقامات پر کھلانے پر پابندی لگاتے ہوئے انھیں کھلانے کے لیے مخصوص مقامات بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
اِس عمل کے دائرے کو دلیNCR خطے سے توسیع دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے تمام ریاستی سرکاروں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ آوارہ کتوں سے متعلق ایک ملک گیر پالیسی تشکیل دیں اور مختلف ہائی کورٹوں میں زیر التوا اسی طرح کی درخواستوں کو منتقل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔