ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 2:18 PM

printer

سپریم کورٹ نے دلّی-NCR میں دیوالی کے دوران ماحولیات کیلئے سازگار پٹاخوں کی فروخت اور استعمال کی اجازت دے دی ہے

سپریم کورٹ نے آج ایک فیصلے میں دلّی-NCR خطے میں، اس مہینے کی 18 تاریخ سے 21 تاریخ کے درمیان پٹاخوں کی فروخت اور استعمال کی اجازت دی ہے اور اس کیلئے  صبح 6 سے 7 بجے اور رات 8 سے 10 بجے کی حد مقرر کی ہے۔ عدالت عالیہ نے اسے تہواروں کا جشن منانے اور ماحولیات کے تحفظ کے درمیان ایک متوازن راستہ قرار دیا ہے۔چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوئی اور جسٹس کے ونود چندرن پر مشتمل بینچ نے کہا کہ یہ حکم ایک عبوری اقدام ہے، جس کا مقصد اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ آیا یہ ایک احتیاط سے منضبط آلودگی سے نمٹنے کے اقدام کے ساتھ ہم آہنگ ہے یا نہیں۔ دلّی حکومت نے قومی راجدھانی میں ماحولیات کیلئے سازگار پٹاخوں کے استعمال کی اجازت دیئے جانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر، دلّی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا کہ یہ فیصلہ دیوالی جیسے پوتر تہوار کے دوران عوام کے جذبات، احساسات اور جوش وخروش کا احترام کرتا ہے اور ساتھ ہی ماحولیات کے تحفظ کے تئیں ایک متوازن اقدام کی بھی عکاسی کرتا ہے۔