سپریم کورٹ نے مرکزی تحقیقاتی بیورو، CBI کو یہ ہدایت دی ہے کہ دلّی، قوی راجدھانی خطہ، ممبئی، چنڈی گڑھ، موہالی اور کولکاتہ میں مختلف پروجیکٹوں میں بلڈروں اور بینکوں کے مابین ساز باز سے متعلق ابتدائی تفتیش کرے۔ آج سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے CBI کو سات ابتدائی تفتیشوں کو درج کرنے اور ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم SIT قائم کرنے کی ہدایت دی۔ ان میں سے ایک کمپنی سپُر ٹیک لمٹیڈ بھی ہے جس کے خلاف ابتدائی تفتیش شروع کی جائے گی۔ سپریم کورٹ اس معاملے کی نگرانی کرے گا اور اس کی ہر ماہ سماعت کرے گا۔
قومی راجدھانی خطہ NCR کیلئے عدالتِ عالیہ نے سُپر ٹیک لمٹیڈ کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹوں کی تفتیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے CBI کو اس معاملہ سے متعلق ایک عبوری رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔
عدالت نے اترپردیش اور ہریانہ کے DGPs کو نئی SIT میں شامل ہونے والے پولیس افسران کی ایک فہرست پیش کرنے کو کہا ہے۔اسی طرح کی ہدایات انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف انڈیا اور بھارتی ریزرو بینک کو بھی دی گئی ہیں۔
Site Admin | April 29, 2025 9:39 PM
سپریم کورٹ نے دلّی NCR اور دیگر شہروں میں بلڈر بینک سازباز میں CBI جانچ کا حکم دیا ہے