ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 22, 2025 9:38 PM

printer

سپریم کورٹ نے دلّی- قومی راجدھانی خطے میں آوارہ کتّوں کو پکڑنے اور پوری طرح سے منتقل کرنے سے متعلق اپنے پہلے کے احکامات میں تبدیلی کی ہے

سپریم کورٹ نے دلّی- قومی راجدھانی خطے میں آوارہ کتّوں کو پکڑنے اور پوری طرح سے منتقل کرنے سے متعلق اپنے پہلے کے احکامات میں تبدیلی کی ہے۔جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتہ اور جسٹس N.V. انجاریہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے تازہ حکم نامے میں ہدایت دی ہے کہ پکڑے گئے آوارہ کتوں کی نسبندی اور ٹیکہ اندازی کے بعد اُن کے اپنے علاقوں میں چھوڑ دیا جائے۔ یہ ہدایت، ریبیز سے متاثرہ یا جارحانہ رویّے کا مظاہرہ کر رہے کتوں پر نافذ نہیں ہے۔ جسٹس ناتھ کی سربراہی والی بینچ نے آوارہ کتوں کو عام لوگوں کی جانب سے کھانا کھلانے کی ممانعت کرتے ہوئے اِن کتوں کیلئے مخصوص جگہیں تیار کرنے پر زور دیا۔ سپریم کورٹ نے دلّی اور قومی راجدھانی خطے سے سماعت کا دائرہ آگے بڑھاتے ہوئے سبھی ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آوارہ کتوں پر ملک گیر پالیسی بنانے کو کہا ہے۔ سپریم کورٹ نے مختلف ہائی کورٹس میں اِس سے مماثل عرضیوں کو سپریم کورٹ منتقل کرنے کا بھی مشورہ دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔