January 19, 2026 9:34 PM

printer

سپریم کورٹ نے تہواروں کے دوران ہوائی جہازوں کے کرایے میں بیحد اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے

سپریم کورٹ نے تہواروں کے دوران فضائی کرایے میں حد سے زیادہ اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے کہا وہ فضائی کرایے میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ میں مداخلت کرے گی۔
مفادِ عامہ کی ایک درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس وکرم ناتھ اور سندیپ مہتا کی ایک بینچ نے ایئر لائنز کی جانب سے فضائی کرایے میں حد سے زیادہ اضافہ کرنے کو مسافروں کا استحصال بتایا اور مرکز اور شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا جواب درج کرائیں۔
فضائی کرایے کے سلسلے میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ اور پرائیویٹ ایئر لائنز کی جانب سے نافذ کیے جانے والے Ancillary Charges پر قابو پانے کے لیے پابند ریگولیٹری رہنما خطوط کے سلسلے میں مفادِ عامہ کی ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انل کوشک کے مرکز کی جانب سے جواب درج کرانے کیلئے وقت دینے کی درخواست کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے پر مزید سماعت کیلئے اگلے مہینے کی 23 تاریخ مقرر کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔