ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 13, 2025 3:04 PM

printer

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں Karur بھگڈر معاملے کی CBI سے جانچ کرائے جانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے تمل ناڈو میں Karur بھگڈر معاملے کی CBI سے جانچ کرائے جانے کا حکم دیا ہے۔ اِس واقعے میں گذشتہ مہینے کی 27 تاریخ کو Tamilaga Vettri Kazhagam, TVK کی ایک سیاسی ریلی کے دوران کم سے کم 41  افراد کی موت ہوگئی تھی۔ تمل اداکار وِجے کی سربراہی والی پارٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرکے اِس واقعے کی خصوصی تفتیشی ٹیم سے جانچ کرائے جانے کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس NV Anjaria پرمشتمل سپریم کورٹ کی بینچ نے حکم دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس اجے رستوگی کی سربراہی میں ایک تین رکنی کمیٹی جانچ کی نگرانی کرے گی۔x