July 28, 2025 9:40 PM

printer

سپریم کورٹ نے بہار میں انتخابی کمیشن کے ذریعے انتخابی فہرستوں کے مسودے کی اشاعت پر Stay دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس نے رائے دہندہ کی تصدیق کیلئے آدھار اورEPIC پر غور کرنےکامشورہ دیا ہے

آج سپریم کورٹ نے بہار کیلئے انتخابی کمیشن کے ذریعے انتخابی فہرستوں کے مسودے کو یکم اگست کو شائع کرنے پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے جیسا کہ انتخابی فہرستوں پر خصوصی نظر ثانی کیلئے پروگرام کے مطابق نوٹیفائیڈ کیا گیا تھا۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس Joymalya باگچی کی ایک بینچ نے تفصیلی سماعت نہیں کی، کیونکہ جسٹس کانت کو، چیف جسٹس کے ساتھ ایک انتظامی میٹنگ میں شرکت کرنا تھی۔ البتہ انھوں نے درخواست دہندگان کو یقین دلایا کہ اِس معاملے پر جلد از جلد سماعت کی جائے گی نیز وکیلوں سے کہا کہ وہ کل تک اس بات کا عندیہ دیں کہ بحث و جرح کیلئے لگ بھگ کتنا وقت درکار ہوگا۔
درخواست دہندگان نے یہ بھی الزام لگایا کہ انتخابی کمیشن، آدھار، انتخابی فوٹو شناختی کارڈ، EPIC اور راشن کارڈوں کو تصدیق کیلئے غور کرنے سے متعلق عدالت کی 10 جولائی کی ہدایت کی پیروی نہیں کر رہاہے۔ اپنے حلف نامے میں ECI نے اِن دستاویزات، خاص طور پر جعلی راشن کارڈوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ بینچ نے کمیشن کو زبانی طورپر ہدایت دی کہ وہ کم سے کم قانونی دستاویزات پر غور کرے جن میں آدھار اور EPIC شامل ہیں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔