July 24, 2025 2:51 PM

printer

سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے اُس فیصلے پر روک لگادی ہے، جس میں ممبئی ریل دھماکوں کے معاملے میں 12 ملزمین کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ نے بامبے ہائی کورٹ کے اُس فیصلے پر روک لگادی ہے، جس میں 2006 میں ہوئے ممبئی ریل دھماکوں کے معاملے میں سبھی 12 ملزمین کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ مہاراشٹر ریاست نے بامبے ہائی کورٹ کے اُس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی، جس میں سپریم کورٹ نے آج نوٹس جاری کیا ہے۔ بھارت کے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے مہاراشٹر کی طرف سے حاضر ہوتے ہوئے جسٹس ایم ایم سُندریش اور جسٹس این کے سنگھ کی بینچ کو بتایا کہ وہ فیصلے کے بعد رہا کئے گئے ملزمین کو پھر سے گرفتاری کے حکم کی بات نہیں کررہے ہیں، تاہم انہوں نے اس فیصلے پر یہ کہتے ہوئے روک لگانے کی بات کہی کہ ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے منظم جرائم سے نمٹنے سے متعلق مہاراشٹر کا قانون یعنی مکوکا کے تحت زیرالتوا دیگر معاملوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔