December 9, 2025 9:45 PM

printer

سپریم کورٹ نے آج مغربی بنگال اور دوسری ریاستوں میں ایس آئی آر 2.0 میں شامل BLOs اور دوسرے اہلکاروں کو دھمکی دیئے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اِس طرح کے معاملوں سے اُسے آگاہ کرے

سپریم کورٹ نے آج مغربی بنگال اور دوسری ریاستوں میں ایس آئی آر 2.0 میں شامل BLOs اور دوسرے اہلکاروں کو دھمکی دیئے جانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے اور الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اِس طرح کے معاملوں سے اُسے آگاہ کرے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس Joymaliya Bagchi پر مشتمل ایک بینچ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی کے کام میں مختلف ریاستی سرکاروں کی طرف سے تعاون میں کمی کا سختی سے نوٹس لے۔
انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظر ثانی کے تحت چھتیس گڑھ میں تقریباً تمام شماریاتی فارم تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ زیادہ تر فارمز کو کمپیوٹر پر بھی اَپ لوڈ کیا جاچکا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ ووٹروں کی آسانی کیلئے مختلف اضلاع میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں۔