December 29, 2025 9:30 PM

printer

سپریم کورٹ نے آج دلّی ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگادی ہے، جس کے تحت اُنّائو آبروریزی کیس میں اترپردیش کے سابق MLA کُلدیپ سنگھ سینگر کی عمرقید کی سزا کو معطل کئے جانے کی اجازت اور انھیں ضمانت دی گئی تھی

سپریم کورٹ نے آج دلّی ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگادی ہے، جس کے تحت اُنّائو آبروریزی کیس میں اترپردیش کے سابق MLA کُلدیپ سنگھ سینگر کی عمرقید کی سزا کو معطل کئے جانے کی اجازت اور انھیں ضمانت دی گئی تھی۔ سپریم کورٹ نے سابق MLA کُلدیپ سنگھ سینگر کو نوٹس جاری کیا ہے، جس میں اُن سے CBI کی اپیل پر جواب طلب کیا گیا ہے۔ CBI نے اپنی درخواست میں ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے کہا ہے کہ وہ اِس معاملے کا جائزہ لے گی کیونکہ اِس پر غور وخوض کی ضرورت ہے۔ بینچ نے اِس معاملے کی سماعت کیلئے چار ہفتے بعد کی تاریخ مقرر کی ہے۔ پچھلے ہفتے ہائی کورٹ نے سابق MLA کی سزا کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔یہ حکم جرم اور عمر قید کی سزا کے خلاف اُن کی اپیل پر سماعت کے دوران دیا تھا گیا اور ساتھ ہی اُنھیں مشروط ضمانت بھی دی گئی تھی۔ سینگر کو 2019 میں CBI کی ایک خصوصی عدالت نے مجرم قرار دیا تھا اور اترپردیش کے اُنّائو عصمت دری معاملے میں 25 لاکھ روپئے کے جرمانے کے ساتھ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔