January 19, 2026 9:29 PM

printer

سپریم کورٹ نے آج انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے دوران معقول خامیوں کی فہرست میں شامل ووٹروں کے نام شائع کرے

سپریم کورٹ نے آج انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ مغربی بنگال میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR کے دوران معقول خامیوں کی فہرست میں شامل ووٹروں کے نام شائع کرے۔ سپریم کورٹ، مغربی بنگال میں جاری SIR میں مبینہ من مانی اور قانونی بے ضابطگیوں کے الزامات سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ریاست میں ایک کروڑ 25 لاکھ ووٹر معقول خامیوں کی فہرست میں شامل کئے گئے ہیں، تین ججوں پر مشتمل ایک بینچ نے کہا کہ SIR سے متاثرہ لوگوں کو اپنے کاغذات یا اعتراضات داخل کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ بینچ نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں SIR کا عمل شفاف ہونا چاہئے اور اُس سے کسی طرح کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔