July 29, 2025 9:44 AM

printer

سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کی جانب سے خصوصی نظرثانی مہم کے کے تحت مسودے شائع کرنے کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے

سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کی جانب سے نوٹیفائی شیڈول کے مطابق خصوصی نظرثانی مہم کے تحت بہار میں یکم اگست کو انتخابی فہرستوں کے مسودے شائع کرنے کے فیصلے پر روک لگانے سے انکار کردیا ہے۔جسٹس کانت کی چیف جسٹس کے ساتھ انتظامی میٹنگ کی وجہ سے جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس جوئے مالا باگچی کی بینچ تفصیلی سماعت نہیں کرپائی۔ تاہم انہوں نے عرضی گزاروں کو معاملے کی جلد از جلد سماعت کی یقین دہانی کرائی اور وکیلوں سے آج جرح کیلئے ممکنہ وقت بتانے کو کہا۔ عرضی گزاروں نے یہ الزام بھی لگایا کہ انتخابی کمیشن، سپریم کورٹ کے 10 جولائی کے اس حکم کی پاسداری نہیں کررہا ہے، جس میں تصدیق کیلئے آدھار، الیکشن کارڈ اور راشن کارڈ کو ملحوظ خاطر رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔انتخابی کمیشن نے اپنے حلف نامے میں ان دستاویزات خصوصا جعلی راشن کارڈز سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا تھا۔بینچ نے کمیشن کو زبانی طور پر ہدایت دی ہے کہ وہ کم از کم آدھار اور الیکشن کارڈ جیسے قانونی دستاویزات کو قبول کرے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔