ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:54 PM

printer

سپریم کورٹ نے انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR کے دوران، شناختی ثبوت کیلئے آدھار کارڈ کو 12ویں دستاویز کے طور پر تسلیم کرے

سپریم کورٹ نے آج انتخابی کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ آدھار کارڈ کو 12 ویں دستاویز کے طور پر تسلیم کرے تاکہ بہار میں ووٹر فہرستوں کی خصوصی تفصیلی نظرثانی SIR میں نام شامل کرنے کیلئے، اِسے شناختی ثبوت کے طور پر پیش کیا جاسکے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ووٹر فہرست میں نام درج کرانے کیلئے اب آدھار کارڈ کو ایک علیحدہ اور مکمل دستاویز کے طور پر جمع کرایا جاسکتا ہے۔ تاہم عدالت عالیہ نے اپنے حکم میں یہ بھی واضح کیا کہ آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں ہے۔ بہار میں ووٹر فہرست کی خصوصی نظر ثانی SIR کے معاملے کی سماعت کے دوران عدالت عالیہ نے انتخابی کمیشن سے کہا کہ وہ زمینی سطح پر موجود اپنے اہلکاروں کو آدھار کارڈ کے قبول کیے جانے کے بارے میں ہدایت جاری کرے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔