سپریم کورٹ نے آج مختلف ریاستوں میں انتخابی کمیشن کی جانب سے چلائی جا رہی ووٹر فہرستوں کی مہم ’’خصوسی تفصیلی نظرثانی SIR‘‘ کے تحت کام کر رہے بوتھ سطح کے افسروں BLOs پر کام کے بوجھ کو کم کرنے کیلئے مختلف ہدایات جاری کی ہیں۔ SIR مہم میں شامل BLOsکی جانب سے کام کے انتہائی دباؤ کا سامنا کرنے والی ایک عرضی کا نوٹس لیتے ہوئے، عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ BLOs کے کام کے اوقات کو متناسب طور پر کم کرنے اور اضافی ملازمین کی تعیناتی پر غور کرے۔
چیف جسٹس آف انڈیا سوریہ کانت اور جسٹس Joymalya Bagchi پر مشتمل ایک بینچ نے مشاہدہ کیا ہے کہ ریاستی حکومتوں اور ریاستی انتخابی کمیشنوں کے ذریعہ تعینات ملازمین اِس طرح کی Duties انجام دینے کے پابند ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ جہاں کہیں BLOs کو کوئی مشکل پیش آ رہی ہے، ریاستی حکومتوں کو وہاں مداخلت کرنی چاہیے۔ عدالت Tamilaga Vettri Kazhgam (TVK) کی قیادت کرنے والے اداکار اور سیاست داں Vijay کی ایک درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔
عرضی میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں ڈیوٹی انجام نہ دینے پر BLOs کے خلاف عوام نمائندگی ایکٹ کے تحت زبردستی کارروائی نہ کرے اور اس بات کی نشاندہی کی جائے کہ ان میں سے بہت سے کام کے دباؤ کی وجہ سے خودکشی کر چکے ہیں۔
Site Admin | December 4, 2025 9:41 PM
سپریم کورٹ نے انتخابی فہرستوں کی جاری خصوصی نظر ثانی کی مہم میں مصروف BLOs کے ورک لوڈ کو کم کرنے کیلئے ریاستوں کو ہدایت جاری کی ہے۔ عدالت نے اُن سے کہا ہے کہ وہ اضافی افرادی قوت تعینات کرے