December 29, 2025 2:34 PM

printer

سپریم کورٹ نے اراولی پہاڑی سلسلے کی نئی تشریح کے تعلق سے اپنے حکم پر روک لگادی ہے اور ماہرین کے پینل کی رپورٹ طلب کی ہے

سپریم کورٹ نے اراولی پہاڑی سلسلے کی نئی تشریح کے تعلق سے اپنے حکم پر فی الحال روک لگادی ہے۔ عدالت نے آج اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پہلے منظور کی گئی تشریح کے تعلق سے کچھ وضاحتیں ضروری ہیں۔

عدالت کی بینچ نے ماہرین کی ایک نئی کمیٹی تشکیل دیئے جانے کا حکم دیا ہے، جو اراولی پہاڑی سلسلے کی تشریح کے لحاظ سے مختلف معاملات کا جائزہ لے گی۔ عدالت نے مرکز کے ساتھ ساتھ اراولی پہاڑی سلسلے والی 4 ریاستوں، راجستھان، گجرات، دلّی اور ہریانہ کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں اور اُن سے اس معاملے پر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔