December 28, 2025 9:52 AM | SC-SUO MOTO ARAVALLI

printer

سپریم کورٹ نے اراولی پہاڑیوں کی تشریح کے معاملے کا اَز خود نوٹس لیاہے۔

سپریم کورٹ نے اراوَلی کی پہاڑیوں کی تشریح میں کی گئی حالیہ تبدیلی کے تعلق سے پیدا ہونے والی تشویش کا اَز خود نوٹس لیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت، جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس اے جی مسیح پر مشتمل ایک تعطیلاتی بینچ کَل اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ اراوَلی کی پہاڑیوں کی نئی تشریح متعین کرنے پر ہونے والے عوامی احتجاج اور سخت اعتراضات کے بعد سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کی ہے۔ منظور شدہ تشریح کے تحت اراولی کی پہاڑیوں میں مخصوص اضلاع کی وہ تمام زمینیں شامل ہیں، جن کی اونچائی کم سے کم 100 میٹر ہو۔ ماحولیاتی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے گروپس نے خبردار کیا ہے کہ اس کی تشریح میں نرمی سے اس خطے میں کانکنی اور تعمیراتی سرگرمیوں کو قانونی حیثیت مل سکتی ہے، جس کے نتیجے میں یہاں کے ماحولیاتی نظام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔×