ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 2:46 PM

printer

سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں اور دیگر مویشیوں کو اہم عوامی جگہوں سے ہٹانے سے متعلق بہت سی ہدایات جاری کی ہیں

سپریم کورٹ نے اہم عوامی جگہوں پر سے، آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی پریشانی کو دور کرنے اور شاہراہوں سے آوارہ و دیگر مویشیوں کو ہٹانے کیلئے، آج کئی ہدایات جاری کی ہیں۔

جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس این وی اَنجاریہ  پر مشتمل ایک بینچ نے، ملک بھر میں آوارہ کتوں کے بندوبست کے معاملے پر، از خود سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ہر ایک تعلیمی ادارے، اسپتال، سرکاری اسپورٹس کمپلیکس، بس اسٹینڈ اور ریلوے اسٹیشن پر، مناسب طریقے سے باڑھ لگائی جائے تاکہ آوارہ کتوں کو یہاں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

جسٹس ناتھ کی قیادت والی بینچ نے میونسپل اداروں سے کہا ہے کہ وہ اِس طرح کی جگہوں سے، مویشیوں کو اٹھانے کی لگاتار مہم چلائیں اور انہیں لازمی طور پر ٹیکہ لگانے اور مویشیوں کی پیدائش پر قابو پانے کے 2023 کے ABC ضابطوں کے تحت، اِن کی نس بندی کرنے کے بعد، اِنہیں اِن کے مقررہ شیلٹرس میں پہنچایا جائے۔

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز، اِن ہدایات پر سختی سے عمل کو یقینی بنائیں، ورنہ اِن افسران کو ذاتی طور پر ذمہ دار قرار دیا جائے گا۔

عدالت، 8 ہفتے کے اندر اِن ہدایات پر عمل درآمد کیلئے اپنائے گئے طور طریقوں کی تفصیلات طلب کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔