October 15, 2025 10:55 PM

printer

سپریم کورٹ نے آج ایک فیصلے میں دلّی اور NCR خطے میں، آنے والے دیوالی کے تہوار کے دوران، گرین پٹاخوں کی فروخت اور استعمال کی اجازت دے دی ہے

سپریم کورٹ نے آج ایک فیصلے میں دلّی اور NCR خطے میں، آنے والے دیوالی کے تہوار کے دوران، گرین پٹاخوں کی فروخت اور استعمال کی اجازت دے دی ہے اور اسے تہواروں کا جشن منانے اور ماحولیات کے تحفظ کے درمیان ایک متوازن راستہ قرار دیا ہے۔

چیف جسٹس آف انڈیا بی آر Gavai اور جسٹس کے ونود چندرن پر مشتمل بینچ نے کہا کہ گرین پٹاخوں کی فروخت 18 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک کی جاسکتی ہے۔ عدالتِ عالیہ نے مزید ہدایت دی ہے کہ پٹاخوں کو دیوالی سے ایک روز قبل اور دیوالی کے روز، صبح 6 سے 7 بجے اور رات 8 سے 10 بجے کے درمیانی مدت میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔