January 17, 2026 10:28 AM

printer

سپریم کورٹ نے، کلکتہ ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگا دی ہے، جس میں آزمودہ کار لیڈر مُکل رائے کو، مغربی بنگال کے MLA کے طور پر نااہل قرار دیا گیا تھا

سپریم کورٹ نے، کلکتہ ہائی کورٹ کے اُس حکم پر روک لگا دی ہے، جس میں آزمودہ کار لیڈر مُکل رائے کو، مغربی بنگال کے MLA کے طور پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے اُنہیں BJP کو چھوڑ کر برسراقتدار ترنمول کانگریس میں شامل ہونے پر، نااہل قرار دیا تھا۔

چیف جسٹس سوریہ کانت اور جسٹسJoymalya Bagchi پر مشتمل ایک بنچ نے، ہائی کورٹ کے اِس فیصلے پر روک لگائی ہے اور Roy کے بیٹے سُبھرانشو Roy کی طرف سے داخل کردہ ایک درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ اِس درخواست میں مُکل رائے کو نااہل قرار دیئے جانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔×