سپریم کورٹ نے، نقد روپے برآمد کرنے کے معاملے میں دلّی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے 25 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ عام کر دی ہے۔

سپریم کورٹ نے دلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کی رہائش گاہ سے مبینہ طور پر خطیر رقم برآمد ہونے کے معاملے کی ایک داخلی انکوائری رپورٹ کل رات اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی ہے۔

دلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی کے اپادھیائے کی پیش کردہ رپورٹ میں بھارتی کرنسی کے چار سے پانچ جزوی طور پر جلی ہوئی گڈیوں کے بارے میں باضابطہ معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

V/C Deepmale Kaushik

25 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 14 مارچ کو ہولی کی رات جسٹس ورما کی رہائش گاہ پر آگ بجھانے کی کارروائی کے ویڈیو اور تصویریں بھی شامل ہیں۔ جس کے دوران نقدی برآمد کی گئی تھی۔ جیسا کہ رپورٹ میں سفارش کی گئی تھی بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس سنجیو کھنہ نے جسٹس ورما کے خلاف الزامات کی جانچ کے لیے ایک سہ رکنی داخلی انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ CJI کھنہ نے دلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ جسٹس ورما کو کوئی عدالتی کام نہ سونپیں۔

اس کے جواب میں جسٹس ورما نے کہا کہ انھوں نے اور نہ ہی ان کے گھر کے کسی فرد نے کبھی اسٹور روم میں کوئی نقدی رکھی ہے۔ انھوں نے کہا کہ انکی رہائش گاہ سے نقدی کی برآمدگی کے الزامات واضح طور پر انھیں پھنسانے اور بدنام کرنے کی ایک سازش نظر آتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔