ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 14, 2025 3:08 PM

printer

سپریم کورٹ نے، دلّی NCR سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔

سپریم کورٹ نے آج قومی راجدھانی خطہ دلّی میں آوارہ کتوں کو ہٹاکر اُنہیں شیلٹر ہومس میں منتقل کرنے کی ہدایات پر عمل درآمد کو روکنے کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔ یہ ہدایات 11 اگست کو دو ججوں کی بینچ نے جاری کی تھیں۔ تین ججوں جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس این وی اَنجارِیا پر مشتمل ایک بینچ نے اِس معاملے کی سنوائی کی۔ اِس سے پہلے دو ججوں جسٹس جے بی پاردی والا اور جسٹس آر مہادیون پر مشتمل ایک بینچ نے، سبھی آوارہ کتوں کو ہٹاکر انہیں شیلٹر ہومس میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ اِس بینچ نے یہ فیصلہ اِس سلسلے میں از خود کارروائی کرتے ہوئے دیا تھا۔ یہ فیصلہ، بھارت کے چیف جسٹس کے سامنے کچھ وکیلوں کی طرف سے یہ کہے جانے کے بعد دیا گیا ہے کہ جاری کی گئی یہ ہدایات دیگر بینچوں کی طرف سے پہلے دیئے گئے احکامات کے خلاف ہیں۔x