سپریم کورٹ نے اُن درخواستوں کی سماعت کرنے سے اتفاق کرلیا ہے، جن میں بہار میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرثانی کے انتخابی کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔ اِس معاملے کی سماعت جمعرات کو ہوگی۔ جسٹس سدھانشو Dhulia اور جسٹس Joymalya Bagchi پر مشتمل ایک بنچ نے ریاست میں ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کے چناؤ کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
ریاست میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظر ثانی کرنے کے طریقے اور ایسا کرنے کیلئے وقت کے انتخاب کے معاملے پر کمیشن کے اِس قدم کو عدالت عالیہ میں چیلنج کیاگیا ہے۔ عدالت عالیہ میں کئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں یہ دعویٰ کیاگیا ہے کہ اگر خصوصی تفصیلی نظرثانی کے عمل کو رد نہیں کیاگیا تو اِس سے لاکھوں رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے سے محروم ہوجائیں گے اور آزادانہ اور منصفانہ چناؤ میں خلل پڑے گا۔