April 10, 2025 2:45 PM

printer

سپریم کورٹ اِس مہینے کی 16 تاریخ کو اُن درخواستوں کی سماعت کرے گی، جن میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے

سپریم کورٹ اِس مہینے کی 16 تاریخ کو اُن درخواستوں کی سماعت کرے گی، جن میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کو چیلنج کیا گیا ہے۔ بھارت کے چیف جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس کے وی وِشوا ناتھن پر مشتمل ایک بینچ اِس کیس کی سماعت کرے گی۔ مرکزی سرکار نے اِس سلسلے میں عدالتِ عالیہ میں کَل ایک Caveat عذرداری دائر کی ہے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اُس کے دلائل کی سماعت کے بغیر کوئی ناموافق حکم جاری نہ کیا جائے۔ عدالتِ عالیہ میں کئی درخواستیں دائر کی گئی ہیں، جن میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے آئینی جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ مذکورہ ایکٹ منگل سے نافذ ہوگیا ہے۔