سپریم کورٹ آوارہ کتوں کے کیس اِس مہینے کی 7 تاریخ کو آرڈر جاری کرے گی۔ جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس این وی انجاریا پر مشتمل ایک خصوصی بینچ نے اِس کیس کی سماعت کی، جس میں بیشتر ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف سکریٹری موجود رہے۔
اِس سے قبل عدالت عالیہ نے مغربی بنگال اور تلنگانہ کو چھوڑ کر سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے چیف سیکریٹریوں کو یہ ہدایت دی تھی کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ عدالت عالیہ نے ہدایت جاری کرکے یہ وضاحت طلب کی تھی کہ عدالت کے 22 اگست کے حکم نامے کے باوجود حکم کی تعمیل سے متعلق حلف نامے کیوں داخل نہیں کیے گئے۔
اِدھر سالسٹر جنرل تُشار مہتا نے آج عدالت کی بینچ کو مطلع کیا کہ زیادہ تر ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے اِس معاملے میں تعمیل سے متعلق اپنے حلف نامے داخل کردیے ہیں۔x