سِڈنی میں جاری بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت نے آسٹریلیا کے سامنے 162 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ آخری خبریں ملنے تک آسٹریلیا نے نشانے کا پیچھا کرتے ہوئے 4 وکٹ کے نقصان پر 116رن بنا لیے تھے۔
اس سے پہلے بھارت نے آج صبح 6 وکٹ کے نقصان پر 141 رن کے دوسری اننگز کے اپنے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ تاہم بھارتی ٹیم صرف 16 رن ہی جوڑ پائی اور 157 رن پر آل آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے Sott Boland نے 6 وکٹ جبکہ کپتان Pat Cummins نے تین وکٹ لیے۔
اس سے پہلے میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 181 رن پر آؤٹ ہو گئی، جو بھارت کی جانب سے دیے گئے 185 رن کے نشانے سے محض 4 رن سے پیچھے رہ گئی۔×