سُپر سمندری طوفان Ragasa نے تائیوان، ہانگ کانگ، فلیپائن اور جنوبی چین میں افرا تفری پھیلا دی ہے، جہاں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ تائیوان میں 17 افراد ہلاک، جبکہ 18 زخمی ہوگئے، کیونکہ اِس خوفناک طوفان نے اِس کے مشرقی، جنوبی اور جنوبی ساحلی علاقوں میں تباہی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جہاں شدید بارش ہوئی ہے۔ فلیپائن میں 4 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، کیونکہ طوفان نے جنوبی چینی ساحل پر زندگی کے معمولات کو معطل کردیا ہے۔ جنوبی چین سے تقریباً 2 لاکھ افراد کو متاثرہ علاقوں سے باہر نکالا گیا ہے۔ اِس سال دنیا کا یہ شدید ترین طوفان Ragasa بتدریج ہانگ کانگ سے دور ہو رہا ہے، البتہ اِس شہر میں طوفانی ہوائیں بدستور چل رہی ہیں۔
Site Admin | September 24, 2025 9:32 PM
سُپر سمندری طوفان Ragasa نے جنوب مشرقی ایشیا میں اَفرا تفری پھیلا رکھی ہے۔ تائیوان میں 17 افراد اور فلیپائن میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں