سوڈان کے EI-Fasher میں بے گھر افراد کی ایک پناہ گاہ پر ایک ڈرون حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ EI-Fasher کی مزاحمتی کمیٹی نے کہا ہے کہ Rapid Support Forces نے یونیورسٹی میں واقع دار الارقام کیمپ پر دو ڈرون حملے کیے اور توپ خانے سے آٹھ گولے داغے۔ RSF نے گزشتہ 17 مہینے سے EI-Fasher کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور وہ Darfur خطے میں سوڈانی فوج کے آخری مضبوط گڑھ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ شہر بھر میں بھوک مَری اور بیماری پھیل رہی ہے اور خوراک اور طبی سپلائی کی کمی ہے۔ 2023 میں RSF اور سوڈانی فوج کے اعلیٰ کمانڈروں کے درمیان محاذ آرائی کے بعد سے سوڈان کو لڑائی کا سامنا ہے اور اِس کے بعد سے اقتدار حاصل کرنے کی ایک شدید جد و جہد جاری ہے، جس سے بدترین انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔
Site Admin | October 11, 2025 9:38 PM
سوڈان کے شہر El-Fasher میں بے گھر افراد کی ایک پناہ گاہ پر ہوئے ڈرون حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں
 
						