سوڈان میں، نیم فوجی دستے ریپڈ سپورٹ فورسز یا RSF نے سوڈان کی مسلح افواج کے ساتھ دو سال سے زیادہ ٹکراؤ کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امریکہ کی حمایت یافتہ جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کر لیا ہے۔
RSF نے دارفر خطّے کے El-Fasher پر قبضہ کرنے کے بعد اس فیصلے کا اعلان کیا۔ جنگ بندی کی یہ تجویز امریکی قیادت میں کواڈ کے ثالث گروپ نے پیش کی تھی، جس میں سعودی عرب، مصر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔
گروپ نے کہا ہے کہ تباہ کُن انسانی بحران کی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر اُس نے جنگ بندی تسلیم کر لی ہے اور 18 مہینے کے محاصرے کے بعد شہریوں کے لیے امداد کی فوری فراہمی کی اجازت دے دی ہے۔
تاہم سوڈان کی فوجی قیادت والی حکومت نے ابھی اس تجویز کا جواب نہیں دیا ہے۔×