February 26, 2025 10:28 PM

printer

سوڈان میں ایک فوجی ہوائی جہاز کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے

سوڈان کے شہر Omdurman میں ایک فوجی جہاز گرنے کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 46 ہوگئی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ Antonov نام کا یہ طیارہ راجدھانی خرطوم کے قرب میں واقع Omdurman کے شمال میں واقع وادیئ سیدنا ایئر بیس سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد گِرکر تباہ ہوگیا۔ ایک فوجی ذریعے سے معلوم ہوا ہے کہ جہاز کے گِرنے کا سبب کوئی تکنیکی خرابی تھی۔

اپریل 2023 سے نیم فوجی Rapid Support فورسز کے ساتھ جنگ میں مبتلا فوج نے کہا ہے کہ یہ جہاز اڑان بھرتے ہوئے گِرکر تباہ ہوگیا، جس کے سبب فوجی اہلکار اور شہری دونوں ہی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ x