January 17, 2026 10:29 AM

printer

سوچی سمجھی پالیسی اور مالی تعاون پر مبنی بھارت کا ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ نظام میں وسعت پیدا ہو رہی ہے: اشونی ویشنو

الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ سوچی سمجھی پالیسی اور مالی تعاون پر مبنی بھارت کا ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپ نظام میں وسعت پیدا ہو رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر موصوف نے بتایا کہ آج بھارت کے  80 فیصد اسٹارٹ اپ اے آئی پر مبنی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن کے تحت ڈیزائن سے منسلک ترغیباتی اسکیم میں اب تک 23 اسٹارٹ اپ کو مدد فراہم کی ہے۔