سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے غلطی مانتے ہوئے اپنے کنٹینٹ ماڈریشن کے معیارات میں خامیوں کو تسلیم کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ کمپنی نے، بھارت کے قوانین پر عمل آوری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اب بھارتی قوانین وضوابط کے مطابق کام کرے گی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب الیکٹرانک اینڈ مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وزارت نے ’ایکس‘ کو نوٹس جاری کیا، جس میں پلیٹ فارم پر فحش اور جنسی مواد کی تشہیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ اس مواد میں مبینہ طور پر کمپنی کے آے آئی ٹول Grok کے ذریعے تیار کیا گیا یا اضافہ کردہ مواد شامل ہے۔
Site Admin | January 11, 2026 3:28 PM
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے غلطی مانتے ہوئے اپنے کنٹینٹ ماڈریشن کے معیارات میں خامیوں کو تسلیم کیا ہے