July 17, 2025 9:42 PM

printer

سودیشی طرز پر ڈیزائن کئے گئے ہتھیار سسٹم، آکاش پرائم کا لداخ میں بلندی پر کامیاب تجربہ کرتے ہوئے بھارت نے دفاعی شعبے میں بڑا سنگ میل عبور کیا ہے

بھارت نے بھارتی فوج کیلئے بنائے گئے آکاش ہتھیار سسٹم کے اَپ گریڈیڈ ورژن، آکاش پرائم کے ذریعے لداخ میں بلندی پر پرواز کر رہے دو تیز رفتار غیر انسان بردار نشانوں کو کامیابی کے ساتھ تباہ کیا۔ یہ ہتھیار نظام ساڑھے چار ہزار میٹر سے زیادہ کی بلندی پر کام کرنے کے لحاظ سے تیار کیا گیا ہے اور دیسی ساخت سے تیار کردہ ریڈیو فریکوینسی Seeker جیسے جدید ترین اپ گریڈ سے لیس ہے۔ یہ حصولیابی اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ یہ آپریشن سندور کے دوران سودیسی طرز پر تیار کردہ فضائی دفاعی نظام کی غیرمعمولی کارکردگی کے بعد ملی ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اس اہم سنگ میل کو عبور کرنے پر بھارتی فوج، DRDO اور اس کی تیاری میں شامل صنعت کو مبارکباد دی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔