December 8, 2024 9:13 PM

printer

سنگاپور میں عالمی شطرنج چمپئن شپ میں ڈی گوکیش نے گیارھویں راؤنڈ میں، چین کے Ding Liren کو شکست دی

ایف آئی ڈی ای عالمی شطرنج چمپئن شپ میں آج سنگاپور میں بھارت کے ڈی گوکیش نے گیارہویں راؤنڈز میں، دفاعی چمپئن Ding Lirenکو شکست دے کر چھ-پانچ کی برتری حاصل کرلی۔ اس جیت کے ساتھ ہی گوکیش نے ڈرا کے سلسلے کو ختم کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور اب تک کے سب سے کم عمر عالمی چمپئن بننے کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ آج کے کھیل میں Ding کی 28 ویں چال نتیجہ خیز ثابت ہوئی، جس میں انہوں نے ایک بڑی غلطی کی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔ اس چمپئن شپ میں صرف 3 مقابلے باقی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔