سنتوش ٹرافی کیلئے 79 ویں نیشنل فٹبال چیمپئن شپ آج آسام میں شروع ہورہی ہے۔ ٹورنامنٹ میں کُل 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ میں چھ-چھ ٹیمیں ہوں گی۔ گروپ-A میں مغربی بنگال، میزبان آسام، ناگالینڈ، راجستھان، اتراکھنڈ اور تمل ناڈو شامل ہیں، جبکہ گروپ-B میں ریلویز، سروسز پچھلے سال کی رَنرز اَپ کیرالہ، پنجاب، میگھالیہ اور اُڈیشہ شامل ہیں۔ چوٹی کی چار ٹیمیں ناک آؤٹ کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچیں گی، جو اگلے ماہ کی 2 اور 3 تاریخ کو شروع ہوگا۔ دونوں سیمی فائنل میچ 5 فروری کو کھیلے جائیں گے اور فائنل 8 فروری کو ہوگا۔×
Site Admin | January 21, 2026 9:53 AM | Santosh Trophy
سنتوش ٹرافی فٹبال چیمپئن شپ آج آسام میں شروع ہو رہی ہے۔