ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 9:37 PM

printer

سمندری طوفان Montha کے مد نظر آندھرا پردیش، پڈوچیری، تمل ناڈو اور اڈیشہ میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے

خلیج بنگال کے جنوب مشرقی خطے میں ہوا کے دبائو نے ایک شدید سمندری طوفان مونتھا کی شکل اختیار کرلی ہے۔ یہ سمندری طوفان خلیج بنگال کے جنوب مشرق اور وسطی مغرب خطے میں، آئندہ 12 گھنٹے میں، دستک دے سکتا ہے، جس سے منگل کی صبح ایک شدید طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
آندھراپردیش کے متعدد ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہوا کی شدت 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ وزیر اعلیٰ این چندر بابو نائیڈو نے اعلیٰ حکام کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لیا۔ حکومت نے حفاظت کے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ NDRF کی 6 اور SDRF کی 13 ٹیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بحریہ کے ہیلی کاپٹر اور 14 امدادی کشتیوں کو بھی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔سینئر آئی اے ایس افسروں کو تمام اضلاع میں نوڈل افسر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ ٹول فری نمبروں کے ساتھ کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں۔ حاملہ خواتین اور نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔حکومت نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکام کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔