سمندری طوفان Montha کے خلیج بنگال میں آج ایک شدید طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات IMD کے مطابق یہ سمندری طوفان آج رات آندھراپردیش کے ساحل پر مچھلی پٹنم اور کلینگا پٹنم کے درمیان پہنچ سکتا ہے۔ آندھراپردیش اور اُڈیشہ میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد لوگوں کو نکالنے اور طوفان کے بعد کے حالات سے نمٹنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو سے اس سلسلے میں فون پر بات کی ہے۔ وزیراعظم نے ریاست کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ آندھراپردیش کے IT کے وزیر نارالوکیش کو، وزیراعظم کے دفتر سے رابطے میں رہنے کیلئے کہا گیا ہے۔
ریاست میں اسکول اور کالجز بند کردیئے گئے ہیں اور لازمی خدمات کے علاوہ تمام دکانیں بند رہیں گی۔ کئی ٹرینیں اور فضائی خدمات منسوخ کردی گئی ہیں اور ماہی گیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سمندر سے دور رہیں۔ وزیراعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے صورتحال کا جائزہ لیا اور مکمل تیاری کی ہدایت دی۔ 35 ہزار لوگوں کو راحت کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ NDRF، SDRF اور خصوصی ٹیموں کو بچاؤ کارروائیوں کیلئے تیار رکھا گیا ہے۔ 26 اضلاع میں لوگوں کو طوفان سے متعلق الرٹ جاری کئے جارہے ہیں۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ تمل ناڈو میں طوفان Montha کے سبب شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک رپورٹ۔ V-C Joy
چنئی اور آس پاس کے علاقوں میں کل رات سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ چنئی اور Tiruvallur میں اسکول بند ہیں۔ محکمہ موسمیات نے تمل ناڈو اور پدوچیری کے ساحلی علاقوں میں 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں۔
چنئی سے Joy کی رپورٹ کے ساتھ خبرنامے کیلئے میں ……