October 27, 2025 4:09 PM | TM Cyclonic

printer

سمندری طوفان Montha خلیجِ بنگال میں چنئی کے کوئی 560 کلومیٹر مشرق- جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔ آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور تملناڈو میں کَل طوفان کے پہنچنے کے امکان کے مدنظر تیاریاں کرلی گئی ہیں

سمندری طوفان Montha خلیجِ بنگال میں چنئی کے کوئی 560 کلومیٹر مشرق- جنوب مشرق میں مرکوز ہے۔ آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور تملناڈو میں کَل طوفان کے پہنچنے کے امکان کے مدنظر تیاریاں کرلی گئی ہیں۔

Ocean Information Services کے بھارتی قومی سینٹر کی تازہ معلومات کے مطابق سمندری طوفان Montha خلیج بنگال میں چنئی کے 560 کلومیٹر مشرق، جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس بات کی پیشگوئی کی ہے کہ اس کے کَل شدت اختیار کرکے شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرنے سے پہلے آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مغرب، شمال مغرب اور مغربی وسطی خلیج بنگال سے متصل حصے کی جانب بڑھتے رہنے کا امکان ہے۔ کَل سے مطلع اَبر آلود ہے اور چنئی اور آندھراپردیش سے متصل پڑوسی اضلاع میں رُک رُک کر ہلکی سے اوسط بارش ہورہی ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔