بحر اوقیانوس میں آنے والے سمندری طوفان Melissa کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ طوفان اس وقت کیریبیائی ملکوں میں تباہی مچانے کے بعد Bahamas سے زمرے اوّل کے سمندری طوفان کے طور پر گزر رہا ہے۔
Melissa نے آج صبح کیوبا کے ساحل کو پار کرنے کے بعد وہاں شدید نقصان پہنچایا ہے، جہاں تقریباً ایک لاکھ چالیس ہزار افراد دریاؤں میں بڑھتے ہوئے پانی کے باعث پھنس گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ طوفان کل جمائیکا کو پار کرگیا۔ یہ طوفان تاریخ کے سب سے طاقتور بحراوقیانوس کے سمندری طوفانوں میں سے ایک ہے۔ سمندری طوفان نے جمائیکا کے سرکاری بنیادی ڈھانچے کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے اور جزیرے کے بیشتر حصے کو بجلی سے محروم کر دیا ہے۔
تباہی کی مکمل صورتحال ابھی واضح نہیں ہے، کیونکہ کچھ علاقے اب بھی ناقابلِ رسائی ہیں۔ جمائیکا کے وزیرِ اعظم Andrew Holness نے تباہی کو دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے، جس ایک قصبے کا دورہ کیا، وہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کا حوصلہ ابھی تک پست نہیں ہوا ہے۔×