بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کہا ہے کہ جنوب مغربی خلیج بنگال میں، طوفان Ditwah کے سبب سمندری طوفان کے حالات پیدا ہو گئے ہیں اور یہ تمل ناڈو، ساحلی آندھراپردیش اور پدوچیری کی جانب بڑھ رہا ہے۔ IMD نے کہا ہے کہ اس طوفان کے سبب ملک کے مشرقی ساحلی حصے میں یکم دسمبر تک شدید بارش ہوگی۔ جنوبی ریاستوں میں شدید بارش، گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں اور جو سمندر میں موجود ہیں، اُن سے پہلی دسمبر تک جنوب مغربی خلیج بنگال، خلیج منّار اور Comorin علاقے میں جانے سے گریز کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ تمل ناڈو کے دیگر شمالی ساحلی اضلاع میں بھی آئندہ تین روز کے دوران شدید بارش ہو سکتی ہے۔×
Site Admin | November 28, 2025 9:55 AM | TN - Cyclone Ditwah
سمندری طوفان Ditwah کے زیرِ اثر ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔