November 30, 2025 9:32 AM | Andhra Ditwah

printer

سمندری طوفان Ditwah کی وجہ سے جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رایل سیما کے علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔

سمندری طوفان Ditwah کی وجہ سے جنوبی ساحلی آندھرا پردیش اور رایل سیما کے علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش حکومت نے کہا ہے کہ ایمرجنسی آپریشن سے متعلق ریاستی سینٹر، سمندری طوفان پر قریبی نگاہ رکھے ہوئے ہے اور ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے علاقوں کے ضلع انتظامیہ کو الرٹ جاری کر رہا ہے۔

حکومتی محکموں کو تیاری سے متعلق ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر سے واپس بلا لیا گیا ہے، کسانوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور عوام کیلئے وارننگ کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ممکنہ اچانک سیلاب سے الرٹ رہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔