سمندری طوفان Ditwah پچھلے 6 گھنٹے سے جنوب مغربی خلیج بنگال میں 8 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔ فی الحال یہ کرائکل کے قریب 190 کلو میٹر اور چنئی کے 400 کلو میٹر جنوب میں جافنا کے جنوب-مشرق میں 80 کلو میٹر پر مرکوز ہے۔ اِس طوفان کے شمال میں مزید آگے بڑھنے اور کَل صبح سویرے تک شمالی تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرا پردیش پہنچنے کا امکان ہے۔ سمندری طوفان Ditwah کی وجہ سے تمل ناڈو میں فضائی اور ریل خدمات میں رخنہ پڑا ہے۔ محصول اور قدرتی آفات کے بندوبست کے وزیر تھرو رام چندرن نے صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کلیکٹروں کے ساتھ ویڈیوں کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ کی۔ آج صبح چنئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب تک جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طوفان کے گزر جانے کے بعد زراعت اور کشتیوں کو ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔ جناب چندرن نے کہا کہ وِلُّو پورم میں بچاؤ فورسز کی 5 ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔ وزیر موصوف نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور آبی ذخائر اور سمندر میں نہ جائیں۔