سمندری طوفان Ditwah سے متاثر سری لنکا میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 479 ہو گئی ہے، جبکہ 350 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس دوران آنے والے دنوں میں جزیرے پر بدتر موسمی حالات کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سری لنکا، سمندری طوفان Ditwah کے بعد بڑے پیمانے پر سیلاب، مٹّی کے تودے کھسکنے اور بنیادی ڈھانچے کے ڈھہ جانے سے نبردآزما ہے۔ اس کے علاوہ کئی ضلعوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جس سے قدرتی آفات سے نمٹنے کی ملک کی صلاحیت شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔ بھارت نے آپریشن ساگر بندھو کے تحت راحت سرگرمیوں میں تعاون کیلئے فضائی، سمندری اور زمینی اثاثوں کا استعمال کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کا ہاتھ بڑھایا ہے۔
Site Admin | December 4, 2025 9:17 AM | SL - Sagar Bandhu
سمندری طوفان Ditwah سے متاثر سری لنکا میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 479 ہو گئی ہے، جبکہ 350 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔