سمندری طوفان Ditwah کے اگلے 24 گھنٹے کے دوران شمال کی سمت میں شمالی تملناڈو اور پڈوچیری کے ساحلوں کی جانب متوازن طریقے سے بڑھنے کا امکان ہے۔ شمال کی جانب بڑھتے ہوئے سمندری طوفان آج صبح جنوب مغربی خلیجِ بنگال سے کم از کم 50 کلومیٹر اور شام تک تملناڈو۔پڈوچیری ساحلوں سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر مرکوز رہے گا۔ سمندری طوفان Ditwah کے آگے بڑھنے سے Tiruvallur اور رانی پیٹ ضلعوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیاہے۔ وہیں چنئی، چانگل پیٹ، کانچی پورم اور کچھ اندرونی ضلعوں کے کچھ مقامات پر اورینج الرٹ جاری کیا جاسکتا ہے۔
محکمہئ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ شمالی ساحلی تمل ناڈو اور پڈوچیری میں آج 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جنوبی ساحلی تمل ناڈو، ڈیلٹا ضلعوں اور کرائکل میں بھی تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔
اِس سے پہلے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ناگا پٹنم ضلعے کے کوڈیا کرائی میں 32 سینٹی میٹر، کرائکل میں 19 سینٹی میٹر، Mayiladuthurai اور پڑوسی ڈیلٹا علاقے میں 10 سے 15 سینٹی میٹر بارش درج کی گئی۔ Cuddalore، ناگاپٹنم، پڈوچیری اور کرائکل بندرگاہوں پر سمندری طوفان سے متعلق سگنل نمبر پانچ جاری کردیا گیا ہے۔
کوسٹ گارڈز نے تملناڈو ساحل پر تین بحری جہاز اور ایک طیارہ تعینات کیا ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قدرتی آفات کے بندوبست سے متعلق 14 ٹیموں کو تیار رکھا گیا ہے۔
NDRF کی دس اضافی ٹیموں کو پونے اور وڑودرا سے فضائی راستے کے ذریعے چنئی بھیجا گیا ہے۔ ریلوے کو بھی پوری تیاری کے ساتھ الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ سمندری طوفان Ditwahکی وجہ سے فضائی آمدروفت بھی متاثر ہوئی ہے۔