سمندری طوفان Dithwah، 7 سے 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے تمل ناڈو کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے۔
موسمیات محکمے کے مطابق یہ طوفان اب کرائیکل کے 320 کلومیٹر جنوب-جنوب مشرق اور چنئی کے 530کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ امکان ہے کہ یہ سری لنکا میں شمال-شمال مغرب کی طرف رُخ کرے اور پھر 30 نومبر کو صبح سویرے شمالی تمل ناڈو اور جنوبی آندھرا کے ساحل پر پہنچ جائے۔
اندازہ ہے کہ ناگاپٹنم، کرائیکل، مائی لادو تُرئی اور ڈِیلٹا کے ضلعوں میں آج کچھ مقامات پر انتہائی شدید بارش ہوگی۔ یہ بھی امکان ہے کہ کچھ ساحلی ضلعوں میں شدید سے اوسط بارش ہو۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کَل ناگاپٹنم سے کانچی پورم تک ساحلی علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔
ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں، کیونکہ 85 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔