سمندری طوفان مونتھا کمزور ہوکر اب ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ یہ سمندری طوفان کَل آدھی رات کے آس پاس مچھلی پٹنم اور کلنگا پٹنم کے درمیان کاکی ناڈا کے جنوب میں نَرسا پور کے قریب پہنچا تھا۔ آندھرا پردیش سرکار متاثرہ علاقوں میں معمولات بحال کرنے کیلئے سبھی ضروری اقدامات کررہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ این چندربابو نائیڈو نے ایک ٹیلی کانفرنس کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا اور متعلقہ وزیروں اور اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں۔ راحت اور بچاؤ کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ اِس میں پولیس، ریونیو، آگ بجھانے والے عملے، میڈیکل اور قدرتی آفات کی صورت میں کام کرنے والی ٹیموں کے اہلکار لگے ہوئے ہیں۔ x
Site Admin | October 29, 2025 3:08 PM
سمندری طوفان مونتھا کمزور ہوکر اب ہوا کے گہرے دباؤ کے حلقے میں تبدیل ہوگیا ہے