ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، پنجاب کے امرتسر میں گرونانک دیو یونیورسٹی میں آج نشہ مُکت ابھیان کے 5 سال پورا ہونے کا جشن منانے کیلئے ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت، پنجاب کے امرتسر میں گرونانک دیو یونیورسٹی میں آج نشہ مُکت ابھیان کے 5 سال پورا ہونے کا جشن منانے کیلئے ایک اختتامی تقریب کا انعقاد کر رہی ہے۔ امکان ہے کہ اس تقریب میں 700 شرکاء شرکت کریں گے۔

پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ اس تقریب کی قیادت کریں گے، جبکہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار، پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان اور سماجی سکیورٹی، خواتین اور بچوں کے نشو نما کی وزیر ڈاکٹر بلجیت کور بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

اس کا مقصد نوجوان لوگوں اور شہریوں کو اس بات کیلئے تحریک دینا ہے کہ وہ منشیات سے دور رہیں اور صحتمند زندگی اپنائیں اور اپنی طرز زندگی کو بہتر بنائیں۔

نشہ مُکت بھارت ابھیان، 15 اگست 2020 کو شروع کی گئی تھی، تاکہ منشیات کے استعمال کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تین جہتی حکمتِ عملی اپنائی جا سکے، جس میں روک تھام، علاج اور بازآبادکاری شامل ہوں۔×