سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر وریندر کمار نے آج کہا ہے کہ حکومت کی پہل، دویہ کلا میلا دیویانگ جَنوں کو اپنا ہنر دکھانے کا ایک موقع فراہم کر رہا ہے۔ نئی دلّی میں 28 ویں دویہ کلا میلے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ دیویانگ جَنوں کو اقتصادی طور پر مستحکم بنانے کا ایک پلیٹ فارم ثابت ہو رہا ہے۔ جناب کمار نے مزید کہا کہ حکومت، دیویانگ جَنوں کو اسکالرشپ سمیت سبھی ضروری مدد فراہم کر رہی ہے۔ اِس موقع پر وزیر موصوف نے پیرا لمپکس میں بھارت کے پیرا ایتھلیٹس کی شاندار کار کردگی کی بھی ستائش کی۔ جناب کمار نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اِس میلے میں بڑی تعداد میں شرکت کریں اور دیویانگ جَنوں کی حوصلہ افزائی کی۔
Site Admin | December 13, 2025 9:42 PM
سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر وریندر کمار نے آج کہا ہے کہ حکومت کی پہل، دویہ کلا میلا دیویانگ جَنوں کو اپنا ہنر دکھانے کا ایک موقع فراہم کر رہا ہے