April 7, 2025 11:00 PM

printer

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کا دوروزہ چِنتن شوِر آج سے اتراکھنڈ کے دہرادون میں شروع ہو گیا۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت کا دوروزہ چِنتن شوِر آج سے اتراکھنڈ کے دہرادون میں شروع ہو گیا۔ اس تقریب میں 15 ریاستیں نمائندگی کررہی ہیں، جو سماجی انصاف اور بااختیار بنانے سے متعلق مستقبل کی پالیسیوں کی بنیاد رکھیں گی۔  اس تقریب میں مرکزی وزیر وریندر کمار، وزیر مملکت بی ایل ورما، وزیر مملکت رام داس آٹھولے اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ شرکت کررہے ہیں۔

مرکزی وزیر وریندر سنگھ نے بنیادی سطح پر مرکزی پالیسیوں کے نفاذ میں ریاست کے رول کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کا مقصدریاست اور مرکز کے درمیان تال میل کو نہ صرف پالیسی کے بہتر نفاذ کیلئے مستحکم بنانا ہے بلکہ منشیات جیسے بڑھتے خطرے سے مل جُل کر نمٹنا ہے۔  اُنہوں نے مزید کہا کہ چِتن شوِر میں ریاستوں کی بڑھتی شرکت ایک مثبت رُجحان ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت بی ایل ورما نے گزشتہ اقتصادی سال کے ختم ہونے کے فوری بعد اس طرح کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا۔

وہیں وزیر مملکت رام داس آٹھولے نے سب کا ساتھ، سب کا وِکاس کے وزیر اعظم نریندرمودی کے منتر کو دہرایا اور اِسے سماج کے محروم اور حاشیہ بردار طبقوں کیلئے انصاف فراہم کرنے کی سمت مشعل راہ قرار دیا۔

اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے قومی اہمیت کے حامل اس طرح کے انعقاد کو ریاست کیلئے فخریہ لمحہ قرار دیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔