January 8, 2026 9:46 PM

printer

سماجی انصاف اور بااختیار بنائے جانے کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا ہے کہ معزور افراد کو بااختیار بنانا، سال 2047 تک ملک کی وکست بھارت بنانے کی راہ میں بے حد اہم قدم ہوگا۔

سماجی انصاف اور بااختیار بنائے جانے کے وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے کہا ہے کہ معزور افراد کو بااختیار بنانا، سال 2047 تک ملک کی وکست بھارت بنانے کی راہ میں بے حد اہم قدم ہوگا۔ وزیر موصوف نے نئی دلّی میں معزور افراد سے متعلق سینٹرل ایڈوائزری بورڈ کی 8 ویں میٹنگ کی آج صدارت کی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمار نے ریاستوں سے موثر انداز میں کام کرنے اور معزور افراد کی اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ کیلئے مختص رقم کے بہتر استعمال کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اِس پہل کو صفِ آخر تک پہنچانے میں ریاستیں بے حد اہم ہیں۔ ڈاکٹر کمار نے میٹنگ کے دوران، معزور افراد کی منفرد شناخت سمیت وزارت کے اہم اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔