March 4, 2025 9:27 PM

printer

سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی صدر اور MLA ابواعظمی نے مغل حکمراں اورنگ زیب کی ستائش کرنے والے اپنے اُس بیان کو واپس لے لیا ہے

سماجوادی پارٹی کے مہاراشٹر ریاستی صدر اور MLA ابواعظمی نے مغل حکمراں اورنگ زیب کی ستائش کرنے والے اپنے اُس بیان کو واپس لے لیا ہے جس نے ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر ایک تنازع پیدا کردیا تھا اور جس کے سبب مہاراشٹر قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں میں زبردست ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔ ایک سوشل میڈیا پیغام میں ابواعظمی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اُن کا بیان تاریخ دانوں کے تحریروں پر مبنی تھا اور جسے انھوں نے توڑ مروڑ کر مبالغے کے ساتھ پیش کیا تھا۔ انھوں نے چھترپتی شیواجی مہاراج، چھترپتی سمبھا جی مہاراج، ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما جیوتی راؤ پھولے سمیت سبھی عظیم شخصیات کے احترام کے تئیں اپنے احترام کو بھی اجاگر کیا جنھوں نے سبھی فرقوں کے لوگوں کے ساتھ مساویانہ سلوک کیا تھا۔ اس سے قبل BJP نے انڈیا بلاک ممبروں کے اُن بیانات کی شدید نکتہ چینی کی تھی جس میں مغل حکمراں اورنگ زیب کی تعریف کی گئی تھی۔